• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسا مے کی شوہر فلپ سے دوستی بینظیر بھٹو نے کرائی تھی

Benazir Bhutto Helped Making Friendship Between Theresa May And Philip
برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کو تیار تھریسا مے کی ان کے شوہر فلپ سے دوستی بینظیر بھٹو نے کرائی تھی ۔

1956ءمیں پیدا ہونے والی تھریسا مے بھی اسی زمانے میں آکسفورڈ میں زیر تعلیم رہیں جب بینظیر بھٹو وہاں پڑھ رہی تھیں ، برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تھریسا مے کو ان کے شوہر فلپ سے متعارف کرانے والی بھی بینظیر بھٹو ہی تھیں ،اس ملاقات ک کچھ عرصے بعد 1980ءمیں تھریسا مے اور فلپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

عملی سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے بینک آف انگلینڈ میں بھی ملازمت کی،1997ءمیں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں ، 2002ءمیں کنزرویٹو پارٹی کی چیئرمین بننے کے بعد اپنی جماعت کا امیج بہتر بنانے میں اہم کردار اداکیا ،2010ءکے انتخابات کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کے بعد انہیں حکومت کی سب سے مشکل وزارت وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ۔

1892ءکے بعدبرطانیہ میں کوئی بھی اتنا طویل عرصے تک وزیرداخلہ نہیں رہ سکا ہے، بطور وزیر داخلہ ان کی پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار سے بھی بہت اچھے رابطے رہے ہیں،تھریسا مے عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کئی بار پاکستان بھی آچکی ہیں۔

اپنی خوش لباسی کے لیے مشہور تھریسا مے اپنی ذاتی زندگی کو خفیہ رکھنے کی قائل ہیں،وہ کرکٹ سے بہت دلچسپی رکھتی ہیں، چہل قدمی اور کوکنگ ان کے پسندیدہ مشغلے ہیں ۔

ایک انٹرویو میں وہ بتا چکی ہیں کہ ان گھر میں کھانا پکانے کی ترکیبوں کی 100 سے زیادہ کتابیں موجود ہیں،چھوٹی ہیلز کے جوتے پسند کرنے والی تھریسا مے کا پسندیدہ گانا ’ڈانسنگ کوئین‘ ہے۔
تازہ ترین