آئندہ مالی سال 25-2024ء میں جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال جی ڈی پی کے سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے جبکہ نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جون 2025ء تک بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 962 میگا واٹ اضافے کا ہدف مقرر ہے، جون 2025ء تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 43 ہزار 310 میگا واٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
جون 2025ء تک بجلی کی سولر سے پیداوار 782 میگا واٹ، ہوا سے پیداوار 1 ہزار 845 میگا واٹ، پانی سے پیداوار 11 ہزار 820 میگا واٹ ہو جائے گی۔
آئندہ مالی سال ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں 1 ہزار 1 سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گا۔
ایل این جی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگا واٹ اور تیل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 906 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔