• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی، ذرائع


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا، جس میں  پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دے دی۔

پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ارکان نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی ارکان نے پی ایس ڈی پی پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، اگر شرکت کی بھی تو پیپلز پارٹی کے ایک دو لوگ ہی اجلاس میں جائیں گے۔

دوسری طرف حکومتی اراکین اسحاق ڈار رانا تنویر اور طارق فضل چوہدری بلاول بھٹو کو منانے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

قومی خبریں سے مزید