نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کو منانے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ،نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایون میں چلے گئے۔
اعجاز جاکھرانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان بھی ایوان میں پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں رانا تنویر حسین،طارق فضل چوہدری شریک ہوئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو جلد خوش خبری سنائیں گے۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ارکان نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، اگر شرکت کی بھی تو پیپلز پارٹی کے ایک دو لوگ ہی اجلاس میں جائیں گے۔