تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے میں لگنے والے بینرز کے بارے میں حکومت سے پوچھا جائے، پاکستان کو مشرقی اورمغربی سرحد پر چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم ڈبلیو ایم کے قائد علامہ راجاناصرعباس سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرقہ واریت کاجال منصوبہ بندی کےتحت بچھایا جارہاہے اور آسان اہداف کونشانہ بنایا جارہا ہے،پوری قوم کو متحد ہوکر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔
آرمی چیف کے بینرز سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس بارے میں حکومت سے پوچھا جائے ۔