• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے 28لاکھ کے زیورات چوری 4 گاڑیاں ،34 موٹر سائیکل غائب

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں سرقہ بالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 72 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 4 کاریں ،34 موٹر سائیکل اور ڈیڑھ درجن سے زائد موبائل فون اڑا لئے گئے ۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آفیسر کالونی میں انجم قریشی کے گھر سے 28 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے کنٹونمنٹ ہسپتال سے ڈاکٹر ابو زر کا  لیپ ٹاپ ، موبائل فون ،ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور انگوٹھی چوری کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید