• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے مریض عید پرزیادہ گوشت نہ کھائیں‘ ماہرین

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر وہ تمام لوگ جنہیں کبھی ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے یا جو دل کے کسی بھی مرض میں مبتلا ہیں‘ انہیں گوشت کی زیادہ مقدار نہیں کھانی چاہئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث نہاری‘ پائے‘ یخنی‘ کلیجی اور مغز وغیرہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ بغیر نمک اور مصالحوں کے یا انتہائی کم مقدار میں گوشت استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن مکمل احتیاط کے ساتھ۔ ماہرین نے کہا کہ گرمی کے باعث تھوڑی سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان کا بھی پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ دل کے امراض کے شکار افراد کو عید پر بہت احتیاط کرنی چاہئے۔
اسلام آباد سے مزید