• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ‘ منشیات اور مسروقہ کاریں برآمد

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) تھانہ ٹیکسلا نے 25پسٹل 30بور اور میگزینوں سمیت اسلحہ کی کھیپ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر ملزم عرفان کو گرفتار گاڑی قبضہ میں لے لی۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ معہ ایمونیشن‘ ساڑھے3 کلو چرس‘ شراب برآمد کرلی۔ اشتہاری ارسلان‘ 2رکنی گینگ گرفتار 3موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ کیپٹل پولیس نے 32اشتہاری دھر لئے جن سے 6کلو ہیروئن‘ سوا تین کلو چرس‘ ڈیڑھ کلو آئس‘ 60ڈبے بیئر 20لٹر شراب برآمد کر لی۔ چھری کے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم ثناء اللہ گرفتار کر لیا گیا۔ کیپٹل پولیس اینٹی کار لفٹنگ سیل نے قیصر نامی کار چور گرفتار کر کے 6مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔
اسلام آباد سے مزید