• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ، چار بچے زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹروے پر گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ،جس سے اس میں سوار چار بچے زخمی ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کوموٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسرمحمد سلیم اعوان نے بتایا کہ نزداولڈ ٹول پلازہ موجود تھے کہ ہائی ایس گاڑی کو ڈرائیور نے غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے الٹ دیا جومذکورہ نامعلوم ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا حادثہ کی وجہ سے گاڑی میں سوار مسافروں میں چار بچے زخمی ہوئے ہائی ایس کا معائنہ کرنے پر اسکے ٹائرز خراب حالت میں پائے گئے جو ڈرائیور نامعلوم کی غفلت لاپرواہی پائی جاتی ہے ۔پولیس نے موٹروے پولیس کی رپورٹ پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید