• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کارکنوں سے مڈ بھیڑ ایس پی اسلام آباد زخمی ، 12گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کو اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں سے مڈ بھیڑ میں ایس پی سٹی خان زیب زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 12کارکنوں کو گرفتارکر لیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اسرائیل کی مالی امداد کے الزام میں ملوث وفاقی دارالحکومت کے دو غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کے گھیراؤ کا اعلان کر رکھا تھا، پولیس کے مطابق ایک منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کر کے خواتین کو زدوکوب کیا۔ لاٹھی چارج کئے جانے پر عوام مشتعل ہو گئے اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک پر درختوں کو آگ لگا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جسے پولیس نے کھلوا دیا۔ اس دوران ایس پی خان زیب اور ڈی ایس پی خالد اعوان مبینہ طور پر زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید