پنجاب کے ضلع اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے، مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد وکلاکی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ہے۔
ڈی پی او اٹک نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔