• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے پہلے 100 دن میں سمت مثبت لگ رہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان کے سوال وفاقی حکومت کے100دن کی کارکردگی کو ریٹ کریں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پہلے100دن میں سمت مثبت لگ رہی ہے، وفاقی حکومت کے پہلے100دن میں عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں مسلسل نیچے گئیں مگر پاکستانی عوا م کو اس طرح ریلیف نہیں ملا، پروگرام میں تجزیہ کار فخر درانی ،مظہرعباس اور عمر چیمہ نے اظہار خیال کیا۔فخر درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت پچھلی پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل ہے، پی ڈی ایم حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی ریکوری موڈ میں تھی جبکہ اب حکومت مستحکم موڈ میں آگئی ہے،معاشی طور پر ملک کے مستحکم ہونے کا آغاز ہوگیا ہے، حکومت نے نئے ٹیکس لگائے ہیں لیکن یہ بہتری کی طرف آغاز ہے، وفاقی حکومت کے پہلے100دن میں سمت مثبت لگ رہی ہے، اہداف حاصل کرسکے گی یا نہیں وقت کے ساتھ پتا چلے گا۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی پچھلی حکومت میں اسحاق ڈار کے دور میں معیشت کی بڑی تباہی ہوئی، ن لیگ کو پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومتی کارکردگی کا سیاسی نقصان اٹھانا پڑا، کسی نئی حکومت کیلئے100دن بہت کم ہوتے ہیں، حکومت کو 100دن نہیں منانے چاہئیں، سمجھ نہیں آتا شہباز شریف کیوں خطاب کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید