• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ عوام دشمن، ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر عوام کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ہے،عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھاکر ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس بجٹ میں توقع کی جارہی تھی کہ اشرافیہ کو مفت بجلی،پیٹرول اور مہنگی گاڑیوں جیسی مراعات واپس لے کر مہنگائی تلے دبے عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی جائیگی، ایسا کچھ کرنے کے بجائے غریب عوام کیلئے بچوں کے دودھ، میڈیکل آلات اور غذاجیسی بنیادی ضرورتوں پر ٹیکس بڑھا کر عوام کی مشکلوں میں اضافہ کیا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں پنچاب کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے خطیر رقوم مختص کیں لیکن کراچی کو یکسر نظر انداز کرکے معتصب ہونے کا ثبوت دیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے کراچی کے عوام کو وفاق کی ترجیحات سمجھنے میں بڑی مدد کی ہے،اب کراچی اور سندھ کے شہری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں اپنی ترجیحات ابھی سے طے کرلینی چاہیں۔
اہم خبریں سے مزید