• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیوں پر چھاپے، ریوڑ مالکان کی گرفتاری قابل مذمت، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کےبیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے لائے گئے مویشیوں کی منڈیوں پر چھاپوں ،ریوڑ مالکان کو گرفتار کرنے کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے اطراف اور مختلف ضلعوں سے ریوڑ مالکان ،چرواہوں کی جانب سے کوئٹہ آکر اپنے بچو ں کی روزی روٹی کیلئے مال مویشیوں کی 10سے 15روز کی منڈی لگائی جاتی ہے جہاں سے لوگ عید کی قربانی کیلئے خریداری کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان مال مویشیوں کیلئے مخصوص مقامات پر تمام انتظامات کرتی لیکن اپنی ذمہ داریوں میں نااہلی کی صورت میں گزشتہ شب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے را ت گئے غیر قانونی منڈی کے نام پرکرپشن وکمیشن کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور ریوڑ مالکان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے مویشیوں جن کی لاگت لاکھوں کروڑوں میں ہیں کو عام سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا ۔ جس کے باعث اکثر ریوڑ مالکان کے مالی مویشی غائب ہوئے اور انہیں لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑہا ہے جس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اس قسم کے ناروا اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے عید تک ان منڈیوں کو ختم کرنے سے گریز کیا جائے اور ایسے کسی ناروا اقدام کو نہ اٹھایا جائے جس سے ریوڑ مالکان ، چرواہوں کی بڑی تعداد احتجاج پر مجبور ہو۔
کوئٹہ سے مزید