• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا ، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے پارٹی کے دور حکومت میں مانگی ڈیم پروجیکٹ کی بنیا د رکھی گئی جو کہ اب آخری مراحل میں ہیں جس کی تکمیل سے کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے اس منصوبے سے کوئٹہ کے شہریوں کے پانی کا مسئلہ تب حل ہوگا جب منصفانہ طور پر تمام علاقوں کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ پائپ لائن کوئٹہ کے نواحی علاقوں سرہ خولہ ، سرہ غوڑگئی، کلی ملک سبخ خان ، ملیزئی ناصران میں کھدائی کے کام کا آغاز کیا تو علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انہیں مذکورہ بالا علاقوں بشمول نواں کلی ، زرغون آباد، ہنہ بائی پاس واطراف کے علاقوں میں کنکشنز فراہم کیئے جائینگے اور ہر گھر تک پانی پہنچایا جائیگا اب جبکہ پانی کا مین پائپ لائن ان متعلقہ علاقوں سے گزررہا ہے تو ان مذکورہ بالا علاقوں کیلئے پائپ لائنز کی منظوری دی جائے ۔ اس طرح جلد از جلد باقی ماندہ کام کو بھی تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شدید گرمی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا خاتمہ اور کوئٹہ کے شہریوں کودرپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات حاصل ہو۔
کوئٹہ سے مزید