• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے، ڈاکٹر نور اللہ کبزئی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنماء اور سابق آزاد امیدوار حلقہ پی بی 1 ژوب ڈاکٹر نوراللہ کبزئی نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم یہ تصور ہی نہیں کرسکتے کہ جمعیت چھوڑ دیں۔ہمارا جینا مرنا جمعیت میں ہوگایہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے کہ قائد جمعیت خود ہمارے پاس ہمارے غریب خانے تشریف لائیں ان شاء اللہ ہم اپنی تمام تر توانایاں جمعیت ہی کیلئے صرف کریں گے ان خیالات کا اظہار انہونے اپنے رہائش گاہ پر قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع جمعیت علماءاسلام ژوب کے سابق سرپرست مولانا عبدالرحمان اخندزادہ مرحوم کے فرزند ارجمند محمد عمراخندزادہ ، حاجی امین کبزئی ، سردار ثناءاللہ کبزئی ، حافظ عبد الکریم کبزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید