• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش نہ کی جائے‘ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کی ضرورت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ رویہ بلوچستان کو آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے جو اپنے مفادات اورقبائلی تعصبات کی آڑ میں صوبے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتے ہیں موصوف بلوچستان و وفاق میں وزیرداخلہ بھی رہے سینکڑوں مزاحمت کاروں کو پہاڑوں سے اتارنے اور اربوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے و مصالحت قومی دھارے کا نعرے لگانے کے بعد اب پھر آپریشن کے نام پر اپنے اقتدار کو دوام دینے اور شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش میں انسانی و اخلاقی و سیاسی روایات کو پامال نہ کریں ہم قومی قیادت و ریاست کے بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی و قومی ترقی و امن و استحکام میں کردار ادا کی کوششوں کی حمایت اور مطالبہ کرتے ہیں بلوچستان کئی دہائیوں سے مضمحل ہے اس کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے اس پر نمک چھڑکنے کی کوشش نہ کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید