کوئٹہ (آن لائن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سوبان دشتی ،ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز، پی ڈی کوئٹہ پیکج ،اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،ایریگیشن ،ایف سی،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،محکمہ صحت ، زراعت اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال مون سون سیزن میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا مون سون سے قبل تمام متعلقہ محکمے اپنی پیشگی تیاریوں کو مکمل کریں تاکہ لوگوں اور املاک کے نقصان کو کم از کم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں بروقت انتظامات اٹھاتے ہوئے پلان مرتب کریں اور متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رکھیں۔ کوئٹہ کے تمام ندی نالوں کی بروقت صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تمام چوک پوائنٹس کو کلیئر کر کے برساتی پانی کو راستہ دیں۔کوئٹہ شہر میں کسی جگہ بھی برساتی پانی کھڑا نہ ہو۔اس سلسلے میں امداد چوک،زرغون روڈ،ایسٹران بائی پاس، گاہی چوک اور یونیورسٹی چوک پر برساتی پانی کے لیے راستہ بنایا جائے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ،سی اینڈ ڈبلیو ،ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور مشترکہ اقدامات اٹھانے پر روز دیا گیا۔کوئٹہ شہر کے تمام نالوں ہنہ ،اسپن کاریز،سٹی نالہ ،محمود آباد نالہ یونیورسٹی نالہ اور دیگر نالوں پر تجاوزات کے خاتمے اور تعمیرات کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں محکمے ایریگیشن کو تمام ڈیمز پر بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں استعمال میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹانے اور امدادی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے کنٹرول روم کا قائم ضروری ہے لہذا تمام ضلعوں میں کنٹرول روم قائم کرکے فعال رکھا جائے۔محکمہ صحت اور ڈی ایچ آوز امدادی سامان اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے اس کے علاو ہ سانپ اور کتوں کے کانٹے کی ویکسین کا بندوبست کریں۔ اجلاس میں مون سون کی متوقع شدید بارشوں سے قبل پیشگی تیاریاں،فنڈز اور مشنریرز کی دستیابی،ڈیمز کی دیکھ بھال اور حفاظت ،نالوں کی صفائی ،چوک پوانٹس صاف اور تجاوزات کے خلاف اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز منظم اور بروقت ہوسکے۔اجلاس میں کہا گیا کہ طغیانی کی صورت میں قریبی آبادی کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے لیے ٹینٹ ویلیج کا انتظام کیا جائے اجلاس میں شدید بارشوں کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ بارشوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور قبل از وقت تیاری مکمل کی جائیں۔