• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے خراب ٹرانسفارمر کی شکایت


ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں علاقہ مکین خراب ٹرانسفارمر کی شکایت لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عید منانے کےلیے آبائی علاقے میں موجود ہیں، انہوں نے شکایت پر فوری ایکشن لیا۔

وزیراعلیٰ نے متبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست کروا کر شہریوں کا مسئلہ حل کردیا۔

دوسری طرف پشاور میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی عید کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید