• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، بابر اعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، واپس جاکر چئیرمین سے بات کرونگا وہ جو پوچھیں گے اس کا جواب دوں گا۔

آئرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں ہار کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم میں باقی کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہمیں مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے، امریکہ میں پچز بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، آئی سی سی کو فرینڈلی پچز بنانا چاہیے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکہ میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں۔ 

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ عماد اور محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دی، محمد عامر سینئر بولر ہے اس کو تجربہ ہے کہ کیسے بولنگ کرنی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید