• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں کے زیورات خاتون کو مل گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان  کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، 4 لاکھ روپے مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیے گئے۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تھی، پیٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید