وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر ایمل ولی خان، صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان، ایمل ولی خان اور عبدالمالک بلوچ کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔