• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے فضل الہی نے پشاور گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی


خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی نے پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔

فضل الہٰی کے اقدام کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں بجلی بحال کروانے کے بعد گرڈ اسٹیشن میں ساتھیوں کے ساتھ آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ گرڈ اسٹیشن میں ہی رہیں گے اور کسی کو بجلی بند نہیں کرنے دیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فضل الہٰی نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور ضلعی انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیسکو نے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی خلاف ورزی کی، جس پر گرڈ اسٹیشن آکر بجلی خود بحال کرنا پڑی۔

قومی خبریں سے مزید