• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کے دوسرے روز کا صاف اسلام آباد مشن مکمل

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی صاف اسلام آباد کا مشن مکمل کرلیا۔

سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے روز 45 ہزار 688 آلائشیں تلف کی گئیں۔

سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق عیدالاضحی کے دوسرے دن اسلام آباد میں 7 58 ٹن ویسٹ تلف کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عیدالاضحی کے2 دنوں میں 1 لاکھ 44 ہزار 688 آلائشیں تلف کی گئیں۔

دوسری طرف وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کا صاف ماحول یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور اُن کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے دن 45 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں بروقت حل کیا گیا جبکہ اجتماعی قربان گاہوں اور مارکیٹوں سمیت دیگر جگہوں کو دھویا گیا۔

قومی خبریں سے مزید