• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا خواجہ آصف کے بیان سے امریکا سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے؟ زین قریشی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ کیا خواجہ آصف کے بیان سے امریکا سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہم نے ڈونلڈ لو کا نام لیا توکہا گیا امریکا سے تعلقات خراب ہوں گے۔

زین قریشی نے کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف مقدمات بنا رہی ہے۔

پروگرام میں شریک وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوئی تحریک انصاف نے مذاکرات نہیں کیے، ہم دعوت ہی دے سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید