کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص کی تلاش جاری ہے۔
ڈوبنے والے اور بچائے گئے افراد شریف آباد اعظم ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حاضری دی۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔
کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبیلی کمیٹی کے رکن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی علاقوں میں موسم خشک اورصبح میں خنک، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن ، میہڑ، کنڈ یارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی۔