جہلم ویلی میں تیندوے کے 2 بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں ملزمان مراد، اسد پٹھان اور ان کے ساتھی نامزد کیے گئے ہیں۔
تین روز قبل فائرنگ سے تیندوے کے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیندوے کے بچوں کو مبینہ طور پر عید سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے مارا گیا، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصویر بعد میں ہٹا دی گئی، جس کے باعث آئی ڈی ٹریس نہیں کی جا سکی۔