• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں نے سیاست کے بدترین جبر کا سامنا کیا، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا 19جون1992ء کے آپریشن میں شہید ہونے والے کارکنان کی برسی کے موقع پر دعائیہ پیغام میں کہا ہے کہ دنیائے سیاست کی تاریخ کے بدترین ریاستی جبر کا سامنا کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان سلام پیش کئے جانے کے مستحق ہیں، چادروچارردیواری کا تقدس پامال ہوا، ماؤں بہنوں کے سامنے باپ بھائیوں کو قتل کیا گیا۔ اس طرح کے ظلم و بربریت کی برصغیر کی سیاسی تاریخ میں کہیں نظیر نہیں ملتی جس میں جائز حقوق کی جنگ لڑتی نہتی سیاسی جماعت کے خلاف تمام انسانی حقوق کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہو، تصوّرِ وطن کو قیامِ پاکستان میں تبدیل کرنے والوں اور اُن کی اولادوں کے ساتھ جو ناروا سلوک برتا گیا اسے کسی قیمت پربھلایا نہیں جاسکتا ماؤں بہنوں کے سامنےان کے باپ بھائیوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا جن کا جُرم صرف ایم کیو ایم کا کارکن ہونا تھا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کا ہی خاصہ رہا ہے جس نے صبر و استقامت سے تمام تر جبر اور سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے وُجود کو برقرار رکھ کر پاکستان میں جاگیر دارانہ نظام کے خلاف اپنی مُنفرد طرز سیاست کو زندہ رکھا بلکہ مُلک کی محبت میں کسی قسم کی مزاحمت سے بھی گریز کرکے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید