• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی، ہمیشہ انکی رہائی کیلئے آواز اٹھائی، حافظ نعیم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ امیر کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی، ٹاون چئیرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد، سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری،اقبال ہاشمی، عرفان سید، محمد ایوب، فرخ شاہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی ملاقات کے دوران ایک شیشے کی دیوارحائل تھی جس میں ایک دوسرے کی آواز سننا بھی مشکل تھا،میری ہمشیرہ کی حالت انتہائی خراب ہے، اس پر تشدد کیا جاتا ہے اور اذیت پہنچائی جاتی ہے،میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی 21 سال سے امریکہ کی جیل میں قید   قوم کی بیٹی ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی ۔ 21 سال میں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں اور سب ہی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے آتے تھے لیکن عملا کچھ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید