• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور کا نیا بوائے فرینڈ کون ہے؟

اداکارہ شردھا کپور ـــ فائل فوٹو
اداکارہ شردھا کپور ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی میڈیا پر اسکرین رائٹر راہول مودی کو ڈیٹ کرنے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی۔

شردھا کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راہول مودی  کے ساتھ ایک  سیلفی شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’دل رکھ لے لیکن نیند تو واپس دے دے یار‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ جس میں اُنہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے راہول مودی نے لکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھا کپور اور راہول مودی ایک دوسرے کے قریب آئے۔

جس کے بعد گزشتہ سال شردھا کپور اور راہول مودی کو مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور بھارتی میڈیا پر ان دونوں کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بارے میں خبریں گردش کرنے لگیں۔

یہی نہیں بلکہ ان دونوں کی ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید