• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان پہلی ٹی 20 میں بھارتی بیٹرز کی وکٹ لینے میں کامیاب

برج ٹاؤن (جنگ نیوز) افغان اسپنر راشد خان کا سامنا کرنا آسان نہیں لیکن دلچسپ بات ہے کہ وہ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تک کسی بھارتی بیٹر کو اس فارمیٹ میں آؤٹ نہیں کرسکے تھے۔ راشد خان کا بھارت سے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سامنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021میں ہوا جبکہ دوسری مرتبہ وہ ایشیا کپ 2022میں بھارت کے سامنے آئے۔ دونوں میچز میں راشد ناکام رہے۔ تاہم تیسری مرتبہ راشد خان بھارت کے سامنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024میں آئے اور رشبھ پنت ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کو میدان بدر کیا۔

اسپورٹس سے مزید