• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانپور ٹیسٹ بارش سے متاثر، بنگلہ دیش کے 107 پر 3 آؤٹ

کانپور (جنگ نیوز) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر رہا ۔ جمعہ کو میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور صرف ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی روک دیا گیا۔ بارش کے آنے تک بنگلہ دیش نے 35 اوورز میں 3 وکٹ پر 107 رنز بنا لیے تھے۔ ذاکر حسن صفر ، شادمان اسلام 24 اور کپتان نظم حسین شانتو 31 رنز بناسکے۔ مومن الحق 40 اور مشفق الرحیم 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میچ اگلے مزید تین بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید