• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش بورڈ کی شکیب کو سیکورٹی کی گارنٹی دینے سے معذرت

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر میں شیڈول ڈھاکہ ٹیسٹ میں سابق کپتان شکیب الحسن کو سیکیورٹی کی گارنٹی دینے سے معذرت کر لی ہے۔ بورڈ کے صدر فاروق احمد کہتے ہیں کہ بورڈ انفرادی سطح پر کسی کھلاڑی کے لیے سیکیورٹی کا الگ انتظام نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ حکومتی سطح پر ہو سکتا ہے۔کرکٹ بورڈ کوئی پولیس یا سیکیورٹی ایجنسی نہیں ہے۔
اسپورٹس سے مزید