کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےلیگ اسپنر زاہد محمود کو 16 ویں کھلاڑی کے طور پر ملتان میں پری ٹیسٹ کیمپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کو کم کرکے 15 رکنی کردیا جائے گا۔ کامران غلام اور محمد علی ریزرو ہوں گے لیکن ڈومیسٹک میچز کھیلتے رہیں گے۔