کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پہلی بار پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی، تبدیلی سے پی ایس ایل کا آئی پی ایل سے تصادم ہوگا، دونوں لیگز کا ایک ساتھ ہونا مشکل مرحلہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف انگلینڈ میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، مگر ہم بڑی قربانیاں دے کر پاکستان میں پی ایس ایل کو لائے ہیں ، ایک بار پھر ہم بیرون ملک کرکٹ لے جانے کی بات کر رہے ہیں، پہلےتو یہ بتائیں کہ اس کا کیا فائدہ ہے؟ ۔ ثمین رانا نے کہا کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے بہتر فہرست دستیاب ہو تو اچھی بات ہے، اگر آئی پی ایل نہ کھیلنے والے ڈائریکٹ سائننگ کے لیے دستیاب ہوں گے تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔