کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی معطلی نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد پی او اے کے سکریٹری خالد محمود اب باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور ناصر تنگ سیکریٹری نہیں رہے ۔ صدر اور سیکریٹری پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اٹلی میں غائب ہونے والے باکسر زوہیب رشید پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے دونوں عہدیدار زوہیب رشید کا حلف نامہ اور ضمانتی بونڈ جمع کرانے میں ناکام رہے۔ پی ایس بی نے ہیومن ٹریفکنگ کے خدشے کے پیش نظر کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔