کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کے حوالے سےکنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو اہلیت قرار دیا گیا ہے۔