• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیلئے سپر ایٹ سے قبل بڑی خبر، مارش بولنگ کیلئے فٹ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کو بڑی خبر مل گئی۔ ان کے کپتان مچل مارش کو بولنگ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ جمعے کو ہوگا۔ انگلینڈ دوسرا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں نے سپر ایٹ میں پہلے میچ جیتے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر 8 مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔وہ آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔ مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید