کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے گلی میں بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین رہے تھے، موبائل فون چھیننے کے دوران ایک ڈاکو نے نوجوان کے سر پر گولی ماری۔
کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
دو روز قبل بھی کورنگی میں ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔
زخمی شہری نے ڈاکوؤں کا پستول چھین کر فائرنگ کردی تھی، شہری کی فائرنگ سے ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے، جنہیں جناح اسپتال میں علاج کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔