گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومت عازمین حج کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے،فلسفہ حج اللہ کی واحدنیت پر پختہ ایمان ،اتحاد امت محمدیہ احترام انسانیت ،اطاعت خداوندی ،ایثار قربانی درگزر اور رواداری پر مبنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی رکن شازیہ فرید اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے تنظیم مغلیہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر2 روزہ حجاج کرام کے تربیتی کیمپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور ملک سعید احمدنے کہا ہے کہ حج عظیم فریضہ دین ہے ۔