• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ نے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔نئی دہلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو جمعہ کو ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی ضمانت دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کا موقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔یاد رہے کہ اروندکیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید