• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری تفویض

کراچی(سید محمد عسکری)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو (لمس) کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نہ لینے کے فیصلے کے بعد ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو تیسری مرتبہ مسلسل سندھ بھر کی نجی و سرکاری میڈیکل جامعات اور کالجز کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ٹیسٹ(ایم ایڈ کیٹ) لینے اور داخلوں کی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔ سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ اکرام الدین اجن کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال یہ ٹیسٹ نہیں کراسکتے کیوں کہ ان کا بیٹا بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بطور امیدوار شریک ہوگا اور غیر جانبدار رہنے کے لیے یہ ضروری ہے یہ ٹیسٹ کوئی اور یونیورسٹی کرائے جس کے بعد ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو تیسرے سال مسلسل ایم ڈی کیٹ لینے کی زمہ داری دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید