کراچی اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے، لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے ڈاکووں کو عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان بائیک چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے عوام نے جلادیا۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان زین اور مبین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو دونوں ملزمان اپنی زیر استعمال موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد موقع پر موجود مشتعل عوام نے ڈکیتوں کی موٹر سائیکل جلادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔