کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، شہر کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پارہ 37 سے 39 اور پیر کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔