کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کی شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق لڑکی نے اپنی والدہ اور بھائی پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا اس لیے اس کے اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں لڑکی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں، ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی۔
متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری ایک دوست نے پولیس کو اطلاع دی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کرا کے تھانے منتقل کیا۔