• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موسم گرم اور مرطوب، نجی ویدر اسٹیشن پر شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نجی ویدر اسٹیشن پر گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں بلوچستان کی طرف سے گرم ہوائیں چلیں گی۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید