• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، موت کی جھوٹی پوسٹ پر خاتون فیشن ڈیزائنر کا فیس بک پر مقدمہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مصر میں ساندرا فارس نامی خاتون فیشن ڈیزائنر نے ’فیس بک‘ کے خلاف اپنی فوتگی کی جعلی خبر شائع کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساندرا فارس نے بتایا کہ فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ پر ’متوفیہ‘ کا ٹیگ لگا دیا اور یہ اس وقت کیا گیا جب میں جہاز میں سفر کر رہی تھیں۔ فیشن ڈیزائنر کے بقول سفر سے واپسی پر جب میں نے اکاؤنٹ کھولا تو فیس بک پر خود کو مردہ پایا۔ جس سے میں خود اور اہل خانہ سخت پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ ساندرا فارس نے مزید کہا کہ کیوں کہ میں فلائٹ پر تھی اس لئے 24 گھنٹے میرا کسی سے رابطہ نہیں تھا جس پر میرے دوست، فالوورز اور رشتہ دار بھی بے حد پریشان ہوگئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے فیس بک کو میری موت کی جعلی دستاویز دیں۔ ساندرا فارس کا فیس بک اکاؤنٹ تصدیق شدہ یعنی بلو ٹک ہے اور ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ساندرا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’ فیس بک ! میں ابھی زندہ ہوں اور ترقی کی منازل طے کر رہی ہوں‘‘۔

دنیا بھر سے سے مزید