مصنّف: شیخ عبدالکریم الجیلی
ترجمہ و تسہیل: ملک محمّد عثمان
صفحات: 153، قیمت: درج نہیں
ناشر: دارالحکمۃ الخالدیہ، مکان نمبر 91، ویلی ویو روڈ رفیع بلاک، فیز 8، بحریہ ٹاؤن، راول پنڈی۔
فون نمبر: 5920218 - 0336
یہ کتاب دراصل شیخ عبدالکریم الجیلیؒ کی مشہورِ زمانہ عربی تصنیف’’الانسان الکامل‘‘ کے ابواب61 اور62 کا اردو ترجمہ ہے۔ یمن سے تعلق رکھنے والے صوفی بزرگ، شیخ عبدالکریم الجیلیؒ ممتاز ماہرِ لسانیات اور فلسفی بھی تھے۔ اُنھوں نے اِس کتاب میں انسانی نفس و رُوح سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
چوں کہ وہ شیخ محی الدّین ابنِ عربیؒ کی فکر سے متاثر تھے، اِس لیے اُنھوں نے برزخ، رُوح، جنات، ملائکہ، زمین، آسمان، سمندر اور ان میں بسنے والی مختلف مخلوقات کے ضمن میں مخصوص فلسفیانہ انداز اختیار کیا ہے۔
تاہم، مترجّم نے خُوب صورت ترجمہ کیا ہے اور پھر اُسی خُوب صورتی سے کتاب شایع کی گئی ہے۔واضح رہے، یہ دارالحکمۃ الخالدیہ کی عربی سے اردو ترجمے کی سیریز کی پہلی کتاب ہے۔