• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی راکٹ کا ملبہ دیہاتی علاقے میں گر گیا


چین میں لانچ کیے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ کچھ دیر بعد ایک دیہاتی علاقے میں گر گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راکٹ کے ملبے کو آسمان سے گرتا دیکھ کر مقامی لوگ ڈر گئے جس کے بعد وہ علاقے سے دور بھا گ گئے۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو دوپہر 3 بجے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک راکٹ کو فضا میں لانچ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس راکٹ لانچ کے کچھ دیر بعد اس کے مبینہ ملبے کی ویڈیوز مقامی سوشل میڈیا پر سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بعدازاں مقامی رہائشیوں کو ملبے سے دور رہنے اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی ہدایت کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے ہفتے کو لانچ کیے گئے راکٹ کو  مکمل کامیابی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سے اس حوالے سے سامنے آنے والی کئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید