• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں صورتحال تبدیل ہونے والی ہے، زلفی بخاری

زلفی بخاری: فوٹو فائل
زلفی بخاری: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے امریکی ایوان نمائندگان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر کہا ہے کہ پاکستان میں صورتحال تبدیل ہونے والی ہے۔

 اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی خاموشی ٹوٹنے کے قریب ہے۔

 زلفی بخاری کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے سوال کیا کہ آپ کا لیڈر پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف نہیں تھا؟

 رضا ہارون نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تو عدم اعتماد کے ووٹ کو رجیم چینج کی امریکی سازش قراردیا تھا، تو کیا بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم اور اس کے بعد امریکی سازش کا جھوٹ بول رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید